قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو کیلئے تکرار ہوئی، حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل کی طرف جا رہے تھے، فین نے مبینہ طور پر حارث رؤف کو گالی دی جس کا حارث رؤف بار بار ویڈیو میں کہہ رہے ہیں۔
حارث رؤف اور فین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا، فین نے جواب میں کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے، حارث رؤف فین کو مارنے کیلئے دوڑے، اہلیہ نے روکنے کی کوشش کی۔حارث رؤف کو دیگر فینز نے بھی روکا، حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے آپ کی۔
Haris Rauf Fight
His wife tried to stop her.
Haris- Ye indian ho hoga
Guy- Pakistani hu @GaurangBhardwa1 pic.twitter.com/kGzvotDeiA— Maghdhira (@bsushant__) June 18, 2024
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ٹولیوں کی صورت میں وطن روانہ ہو گئے ہیں۔کپتان بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور اعظم خان سمیت 6 کھلاڑی بعد میں وطن پہنچیں گے۔



