موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم شام /رات شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار ، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک جبکہ شام /رات میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم جنوبی/وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں دن کے وقت موسم شدیدگرم اور خشک جبکہ شام /رات مری ،گلیات ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات،گوجرانوالہ، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، منڈی بہاؤالدین ، سیالکوٹ، نارووال اورسرگودھا میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم جنوبی /وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنو بی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔تاہم شام /رات چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،کرم اور کرک میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
کشمیر
کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔


