آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے حکومت کے مالی سال 25-2024 کے لیے 2 کھرب 64 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ حجم کے تخمینہ بجٹ کی منظوری دے دی جبکہ فنانس بل کی منظوری آج دی جائے گی۔آزادجموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دن 2 بجے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں ہوگا۔
گزشتہ شام قانون ساز اسمبلی نے مالی سال 2023/24 کے نظر ثانی میزانیہ ایک کھرب 90 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے اور مالی سال 25-2024 کے لیے 2 کھرب 64 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ کے تخمینہ بجٹ کی منظوری دی ۔بجٹ میں 220 ارب سے زائد غیر ترقیاتی اخراجات جبکہ 44 ارب ترقیاتی اخراجات شامل ہیں۔
وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے فنانس بل 2024/25 ایوان میں پیش کیا جسے مجلس منتخبہ کے سپرد کر دیا گیا۔اسپیکر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دن 2 بجے تک ملتوی کیا جبک قانون ساز اسمبلی آج فنانس بل کی منظوری دے گی۔
مزید پڑھیں : ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعدکرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی ہو گئے



