Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعدکرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی ہو گئے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ مستعفی ہو گئے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے،کرس سلورووڈ کا کہنا ہےکہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کےناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے،فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،اب وقت آگیا ہےکہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز سری لنکا کےبیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جےوردھنے نےبھی استعفیٰ دیا تھا۔

مزید پڑھیں :  وزیراعلیٰ نے پنجاب کا نیا اسپورٹس بورڈ تشکیل دے دیا، بڑے نام شامل

یہ بھی پڑھیں