Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

نان فائلرز کی سِمز بلاک نہ کرنیوالے ٹیلی کام آپریٹرز پر 10 تا 20 کروڑ جرمانے کی تیاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے نان فائلرز کی سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے والے ٹیلی کام آپریٹرز (فیل فون کمپنیاں) پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔اگلے مالی سال کے مالیاتی بل میں پہلے ڈٰیفالٹ پر 10 کروڑ روپے اور اُس کے بعد ہر ڈیفالٹ یا ناکامی پر 20 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے افراد یعنی نان فائلرز کی فون سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے پر متعلقہ موبائل فون کمپنیوں کو انکم ٹیکس آرڈر کے جاری کیے جانے کے 15 دن کے اندر جرمانہ عائد کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔

ترمیمی مالیاتی بل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ فون سِمز بلاک کرنے میں ناکامی پر بالترتیب 5 کروڑ اور 10 کروڑ روپے جرمانے کئے جائیں گےساتھ ہی ترمیمی مالیاتی بل میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کو جرمانے کی تاریخ کے تعین کا اختیار بھی دیا جانا چاہیے۔ مزید یہ کہ جرمانہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد ہی موثر ہونا چاہیے
پی ڈبلیو ڈی ختم،وزیراعظم کا نجی کمپنیوں سے کام لینے کا حکم

یہ بھی پڑھیں