Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ،فائنل الیون میں کون کون شامل ؟ جانیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔فائنلسٹ جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں شامل نہیں، بھارت کے 6، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی فائنل الیون میں شامل ہے۔

ہندوستان کے روہت شرما کو آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا ہے۔ہندوستان کے سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمرا اور ارسدیپ سنگھ ٹیم میں شامل ہیں۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، راشد خان اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنز بھی ٹورنامنٹ کی ٹیم میں شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے اینریک نورکیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ کی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکی۔

لاہور ایئرپورٹ دو ماہ کیلئے روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں