Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،گھریلو صارفین کیلئے بری خبر

ای سی سی کی منظوری کے بعد اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔رواں مالی سال میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں یکم جولائی سے اضافہ کر دیا گیا، سی پی پیز کیلئے فی ایم بی بی ٹی یو 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سی پی پیز کیلئے موجودہ قیمت 2750 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ اوگرا نے حکومت کو بجھوایا تھا، قیمت میں کمی نہ کرنے سے آئندہ مالی سال 100 ارب سے زائد اضافی وصولیاں متوقع ہیں۔

 مزید پڑھیں : 200 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو بجلی صارفین کوبڑی خوشخبری سنا دی گئی

یہ بھی پڑھیں