Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

زنجیروں میں جکڑے تندور پرروٹیاں لگانے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا انفلوئنسرمیاں عامر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرایک زنجیروں میں جکڑے تندور پرروٹیاں لگانے والے نوجوان کی ویڈ یوشیئرکی ہے اورکہاہے کہ مالک سے صرف ایڈوانس پیسے لینے پر ایسے کوئی بھی زبردستی کسی کو باندھ کر کام نہیں کروا سکتایا تو یہ پلانٹڈ ہے یا کوئی اور وجہ ہے،ویڈیوملک کے کون سے علاقے کی ہے اصلی ہے یافیک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ویڈیو پرایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہاکہ یہ جیل میں ہے میرے خیال میں شاید عمران خان کےلیے روٹیاں بنارہاہے،مریم اکرام نے کہاکہ پلانٹڈ بھی ہو سکتا ہے مگر ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت بھی ہے،ارسہ طور نے کہاکہ یہ پلانٹڈ نہیں ہے یہ حقیقت ہے. جن کے والدین پیسہ ایڈوانس کے لیتے ہیں پھر انکے بچے مرضی سے کام پہ جاتے تو انکے بچوں کو ایسے ہی مالک اپنا نوکر سمجھ کر اپنے کام کرواتے اور پیسے وصول کرتےیہاں انکے والدین کو چھتر پڑنے چاہیےجو اپنے بچوں کو دوسروں کے پاس گروی رکھتے ہیں۔

https://x.com/LegiMian/status/1807955909601087905
مزیدپڑھیں:معروف اداکارہ خطرناک بیماری کا علاج کرانےہسپتال پہنچ گئیں،مداحوں کے نام اہم پیغام

یہ بھی پڑھیں