Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

دودھ 300 روپے لٹر ؟؟؟ ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

شہر قائد کے ڈیری فارمرز نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان مسترد کر دیا۔ترجمان ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شبیر ڈار نے ’ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز‘ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر کراچی کی مقرر کردہ قیمت پر دودھ کی فروخت جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے جانوروں کی ہلاکت، اور کم پیداوار سے شہر میں دودھ کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے، لیکن اس کے باوجود دودھ 220 روپے فی لیٹر ہی فروخت ہو رہا ہے، 300 روپے لیٹر نہیں۔انھوں نے کہا کہ ڈیری فارمز کا ’ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن‘ کے مطالبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی

یہ بھی پڑھیں