Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

سوئی سدرن کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کا گیس کنکشن کاٹ دیا

کراچی: سوئی سدرن کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کا گیس کنکشن کاٹتے ہوئے کہا کہ ای سی سی کے فیصلے کی روشنی میں جمعرات کی رات گیس کنکشن کاٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس نے پاکستان اسٹیل ملز کا گیس کنکشن کاٹ دیا، ترجمان ایس جی سی کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز نے سوئی سدرن گیس کو خط لکھ کر ای سی سی کے گیس بلوں کی ادائیگی روکنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا تھا اور ادائیگی کی پوزیشن پر پاکستان اسٹیل ملز سے وضاحت طلب کی گئی تھی، تاہم اسٹیل ملزمان کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت موصول نہیں ہوئی۔ ایس ایس جی سی نے مزید کہا کہ وزارت توانائی کو بھی خط لکھا گیا جس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا، ای سی سی کے فیصلے کی روشنی میں جمعرات کی رات گیس کنکشن منقطع کر دیا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج ایم ڈی اچانک عہدے سے مستعفی ، بڑی وجہ بھی بتا دی

یہ بھی پڑھیں