اسلام آباد (ویب ڈیسک) صارفین کو 440 واٹ بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ بلوں میں بھاری ماہانہ فکسڈ چارجز بھی عائد کر دیے گئے۔
گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں 1000 روپے ماہانہ تک کے فکسڈ چارجز بھی عائد کیے گئے ہیں، کمرشل صارفین کے چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی صارفین کے لیے 355 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نئے ٹیرف کا اطلاق جولائی کے بلوں پر ہوگا۔ نئے چارجز کے مطابق301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ماہانہ 200 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے، 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 400 روپے، 501 سے 600 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اسی طرح 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین 800 روپے ماہانہ ادا کریں گے اور 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے پر 1000 روپے ماہانہ کے فکس چارجز عائد کیے گئے ہیں، میٹر استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بھی 1000 روپے فی ماہ مقررہ چارجز ادا کریں گے۔ مہینہ 5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین کو بھی ماہانہ 1000 روپے کے فکس چارجز ادا کرنے ہوں گے، تاہم 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے کمرشل صارفین 2000 روپے ادا کریں گے۔ B1 کیٹیگری 1000 روپے، B3 اور IV کیٹیگری کے صنعتی صارفین 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔
مزیدپڑھیں :ویرات کوہلی کس بابا کومانتے ہیں، فون کے وال پیپر سے پتہ چل گیا


