Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے بلوں میں بجلی صارفین سے اضافی چارجز وصول کیے جائیں گے، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ نیپرا نے گزشتہ ہفتے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں :میں لا الہ الا اللہ کہنےوالاہوں، جب تک زندہ ہوں یہ جنگ لڑوں گا، عمران خان

یہ بھی پڑھیں