کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتی اے پی سی میں ہمارے نمائندے شرکت کریں گے، امن و امان اور بلوچستان سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کو بات کرنے کا موقع ملے گا، دہشت گردی پر پیپلزپارٹی کی پالیسی واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گھر بنا کر خواتین کے حوالے کریں گے، ریسکیو، پیپلز بس، پنک بس وغیرہ، بلوچستان میں بھی سندھ طرز کے منصوبے شروع کریں گے۔ بلوچستان میں بھی ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائے گی، ابتدائی طور پر ریسکیو 1122 سروس 10 اضلاع میں شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا بلوچستان آکر وزیراعلیٰ سے ملاقات کروں گا، طلباء کو آگے بڑھنے میں مدد کریں گے، بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بھی بہتری لائیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کریں گے۔
بلاول نے کہا کہ غریب ترین خواتین کو ہنر سکھایا جا رہا ہے، نصیر آباد میں گمبٹ طرز کا ہسپتال بنائیں گے، بلوچستان کی خواتین کی مالی مدد بھی کی جائے گی۔
سولر پارکس
انہوں نے کہا کہ سولر انرجی کے ذریعے غریب لوگوں کی مدد کی جائے گی، سولر پارکس بنا کر عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔
بجٹ کے تحفظات
انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے ہمارے بہت تحفظات تھے، پی ایس ڈی پی پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، اگر مشاورت ہوتی تو بہتر تجاویز دی جاتیں۔
مزیدپڑھیں :عمران خان کو رہا کرو، ہمیں انصاف چاہیے، علی امین گنڈا پور