Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

عمران خان کو رہا کرو، ہمیں انصاف چاہیے، علی امین گنڈا پور

مانسہرہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو رہا کیا جائے، ہم انصاف چاہتے ہیں۔ آج مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ جنگ عوامی طاقت کی جنگ ہے۔ان(وفاقی حکومت کے ارکان) چوروں اور لٹیروں کو ضرور گرفتار کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین توڑنے والوں کو پھانسی دی جائے گی، اداروں کا کام قانون کی بالادستی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی کال پران کاوہ حال کریں گےکہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین نے ہفتہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں لوگوں کو شرکت کی دعوت دی۔
مزیدپڑھیں:کراچی والوں کیلئے بجلی سستی،نیپرانے مہنگائی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی

یہ بھی پڑھیں