Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

لاہور میں ٹرام چلانے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ،حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز پہنچیں اور اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی لسٹ طلب کرلی اور کہا کہ ہر ہاؤسنگ اسکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ، بیوٹیفیکشن کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ ،حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں