Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

آپ نے تیز رفتاری سے منع کیوں کیا؟ سابق ایم این اےکے بیٹے نے ٹریفک وارڈن پرگاڑی چڑھادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما برجیس طاہر کے صاحبزادے تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ سے منع کرنے پر وارڈن پر چڑھ دوڑے۔

ٹریفک وارڈن کی جانب سے روکنے کے باوجود ثاقب برجیس کی مزاحمت کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ شمالی چھاؤنی کے قریب ٹریفک سگنل پر اس وقت پیش آیا جب ٹریفک اہلکاروں نے تیز رفتار گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔

ثاقب برجیس گاڑی روکنے کی بجائے وارڈنز کو کچلنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ کالے رنگ کی کار میں سوار ملزم کار ڈرائیور ثاقب برجیس نے خود کو سیاستدان کا بیٹا بتاتے ہوئے ٹریفک اہلکار پر چڑھ دوڑنے کی کوشش کی۔

ٹریفک پولیس نے ثاقب برجیس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ثاقب برجیس کے والد برجیس طاہر گلگت بلتستان کے سابق گورنر اور سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں :برطانیہ کے نئے وزیراعظم نے پالیسی کا اعلان کر دیا، تبدیلی لانے کا عزم

یہ بھی پڑھیں