Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

کیا اب پاسپورٹ نہ رکھنے والے طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلہ نہیں ملے گا؟

فیصل آباد (ویب ڈیسک)یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے 3 سالہ ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈپلومہ میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے لیے دیگر ضروری دستاویزات کے علاوہ پاسپورٹ کی کاپی جمع کرانے کی شرط عائد کر دی ہے جس کا نام فائنل میرٹ لسٹ میں آئے گا۔ . پاسپورٹ کی کاپی جمع نہ کرانے والے طلباء یونیورسٹی میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔

یونیورسٹی کے آفیشل فیس بک پیج پر داخلہ سے متعلق اس پوسٹ کے بعد طلبہ کی جانب سے تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بہت سے طلباء اس بارے میں فکر مند نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ بنوانے جائیں تو 6 ماہ سے پہلے پاسپورٹ نہ ملے تو داخلے کا کیا ہوگا۔ کیا پاسپورٹ کے بغیر طلباء کو داخلہ نہیں دیا جائے گا؟

جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے پر کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ ہم اپنی پڑھائی کے لیے بیرون ملک نہیں جا رہے تو پھر پاسپورٹ کی کاپی جمع کرانے کی کیا ضرورت ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اچھے طلبہ کو 2 سمسٹرز کی تعلیم کے لیے چین بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ طلبہ سے ان کے پاسپورٹ مانگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں