لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب وصدر تحریک انصاف پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔جسٹس لاہور ہائیکورٹ شمس محمود مرزا نے فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہٰی، راسخ الہٰی،زارا الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
وفاقی حکومت نے 28 جون کو پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے چودھری پرویز الٰہی اور زہرا لٰہی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا، پرویز ا لٰہی کو عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا ہے نام ای سی ایل میں شامل کر دیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے ۔
چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، وکلاء نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری پرویز الہٰی عرصہ دراز سے حوالات میں بند رہے ہیں، وہ ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے کمزور اور لاغر ہو چکے ، ان کیلئے اب چلنا پھرنا دشوار ہے، معالج نے بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی درخواست مسترد کر دی گئی

