اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر غور کیا گیا۔ ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ملک بھر میں یکم محرم سے دسویں محرم تک محرم کے جلوسوں اور مجالس میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بلاک کرنے کا فیصلہ متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
مزیدپڑھیں :خوش اور غمگین ہونے والا روبوٹ تیار



