کراچی (آئی این پی)شہر قائد میں ہونے والی آج بارش سے کے الیکٹرک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے سینکڑوں فیڈرز بند ہو گئے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بارش کے بعد شہرمیں کے مختلف علاقوں میں 390 سے زائد فیڈرز اور درجنوں پی ایم ٹیز بند ہو گئیں ہیں۔بن قاسم، گلستان جوہر، معمار، کورنگی، اورنگی،بلدیہ اور سرجانی کے علاقے بجلی بند ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔ڈی ایچ اے، نارتھ ناظم آباد، جیکب لائنز، گڈاپ اور سائٹ کیعلاقے بھی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں :’’میرے بچو!قوم کو آپ پر فخر ہے،رکنا نہیں، آگے بڑھنا ہے، بڑھتے جا نا ہے‘‘وزیر اعلیٰ کی پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد


