لاہور(نیوزڈیسک) Kia پاکستان نےمقامی طور پر اسمبل شدہ کاریں فروخت کرنے والی کمپنی کی 5 ویں سالگرہ کے موقع پر Kia Sportage کے تمام ورژنز پر ایک محدود مدت کی پیشکش کا اعلان کردیا۔
Kia نے Kia Sportage کی تمام گاڑیوں پر ایک محدود مدت کے لئےماہانہ اقساط کی پیش کش کی ہے ۔
مکمل ادائیگی کی نقدشرائط پر دستیاب کے علاوہ صارفین Kia Sportage کی کوئی بھی گاڑی 18 آسان ماہانہ اقساط پر صرف 50% ادائیگی کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں۔
Kia Sportage کا ماہانہ اقساط کا پلان
کمپنی کے مطابق، یہ پیشکش 9 جولائی 2024 سے نافذ العمل ہے، اور صارفین کیش پر مبنی مکمل ادائیگی کے آپشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں یا اس محدود وقت کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔



