Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

بھاری بجٹ کے بعد پاکستان میں تیل، گھی اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (نیوزڈیسک) حکومت کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس سے بھاری بجٹ پیش کئے جانے کے بعد بنیادی خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس نے ملک میں چینی، کھانا پکانے کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ بجٹ کی تجویز پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد 1 جولائی 2024 سے نافذ العمل ہو گئی تھی۔

مقامی مارکیٹ میں 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت 250 روپے اضافے سے 6 ہزار 950 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گھی کے پیکٹ کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔کوکنگ آئل کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دال مونگ کی قیمت 60 روپے فی کلو اضافے سے 340 روپے ہوگئی۔

مزید برآں، آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے بعد آٹے، خشک دودھ، پیک شدہ دودھ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں فلور ملیں احتجاج کے باعث بند ہیں، مالکان نے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں