اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیرون ممالک جانیوالے پاکستانی شہریوں کیلئے دستاویزات کو قانون حیثیت دینے کی خدمات کو آسان بنا دیا۔وزارت خارجہ نے دستاویزات کی ترسیل کیلئے پانچ کورئیر کمپنیوں کو فہرست میں شامل کر کے دستاویزات کی نقل وحمل کو مزید آسان کردیا ، اس حوالے سے وزارت خارجہ کے نئے اقدام کا مقصد درخواست دہندگان اپنی دستاویزات کورئیر کمپنیوں کے ذریعے جمع کرواسکیں گے ،
بشمول Gerry’s International، Leopards Courier Service، Excellent Courier Services، M&P Express Logistics، اور TCS۔”ان کورئیرکمپنیوں کے سروس چارجز اور ڈیلیوری چارجز بھی مقررکردیئے اب ایک جامع جدول میں دستیاب ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ درخواست دہندگان آپشنز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں جیسے آفس ٹو آفس کلیکشن یا ڈور ٹو ڈور سٹیپ ڈیلیوری، جس کی قیمتیں دستاویز کی منزل اور جمع کرائی گئی دستاویزات کی تعداد کی بنیاد پر مختلف ہیں۔وزارت نے ذاتی، تعلیمی، قانونی اور تجارتی دستاویزات سمیت مختلف قسم کے دستاویزات کے لیے اپوسٹیل فیس کا تفصیلی بریک ڈاؤن بھی فراہم کیا ہے۔
حافظ نعیم نے آرمی چیف اور بیورو کریٹس سے اضافی مراعات چھوڑنے کا مطالبہ کردیا

