Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

مہنگی بجلی،حکومت کا آئی پی پیز کیخلاف اہم اقدام سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری کا کہنا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کہ کس آئی پی پی کا کتنا عرصہ باقی رہ گیا ہے، زیادہ مہنگے آئی پی پیز کو نکالنے کا کیا طریقہ ہے، اس کی قیمت کیا ہو گی؟

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق بہت کچھ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کس آئی پی پی سے ہمیں کتنا فائدہ اور کتنا نقصان ہوا ہے، یہ بھی دیکھ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے کو مختلف حوالوں سے دیکھا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم کی ہدایات کے مطابق بہت جلد اس پر کوئی نہ کوئی فیصلہ ہو گا۔

وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری کا مزید کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے خاتمے سے متعلق شیخ رشید کی طرح کے بیانات نہیں دے سکتے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کے ٹیرف بڑھنے سے جنوری کے بعد ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے سے قیمتیں کم رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں