Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

حکومت پر صدر زرداری کی تنقید کی خبر کی تردید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت پوری طرح ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت پر آصف زرداری کی تنقید کی خبر غلط ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری بلاول ہاؤس میں کچھ لوگوں سے ملے اور پارٹی امور پر بات چیت کی، صدر زرداری نے پی ٹی آئی کے دور پر بھی بات کی، صدر مملکت نے موجودہ حکومت کی مجبوریاں گنوائیں اور کہا کہ زمینداروں کو ٹیکس دینا چاہئے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا میڈیا پر ن لیگ کی حکموت پر تنقید کے حوالے جو خبر چلی اس کا کوئی سر پیر ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غلطی کرے گی تو ہم نشاندہی کریں گے، اتحادی حکومت میں اختلافات اچھنبے کی بات نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بجٹ ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہے، بجٹ بناتے وقت گزشتہ سال کے اخراجات کو سامنے رکھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنا حجم کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت کچھ محکمے بھی کم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں