راولپنڈی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے مین گیٹ پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں اور جیل عملے میں تلخ کلامی ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو۔
جیل عملے کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کا دن نہیں، عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے لیے منگل اور جمعرات کی تاریخیں مختص کی ہیں، جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور جیل عملے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ رہنما عمر ایوب، اعظم سواتی اور انتظار پنجوٹھا پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے، جیل عملے نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی بانی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتظار پنجوٹھہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کے اندر جو دوسرا ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے ضمانت کے لیے دائر کیا گیا ہے، نوٹس جاری ہو چکے ہیں، یہ گرفتاری بھی غیر قانونی ہو گی۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ آج ہمیں اڈیالہ جیل چوکی میں نماز نہیں پڑھنے دی گئی، مریم نواز اور شہباز شریف کو شرم آنی چاہیے۔ رابکر اندر چلا گیا ہے۔ ہمیں باضابطہ طور پر بتائیں۔
دوسری جانب لاہور میں 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کے معاملے پر ایس پی کی سربراہی میں پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
لاہور پولیس کی ٹیم راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اجازت لے کر دیالہ جیل پہنچ گئی، لاہور پولیس تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو گرفتار کرے گی۔
مزیدپڑھیں :سی ڈی 70خریدنے والوں کے لیے اچھی خبر

