Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آئو ٹ سورسنگ کے ٹینڈر کی تاریخ میں چوتھی بار توسیع

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کے ٹینڈر کی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کردی گئی۔تفصیل کے مطابق حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے معاملے میں اہم فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ کے حوالے سے ٹینڈر کی تاریخ 16 ستمبر تک بڑھادی ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ کی پبلک اینڈ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع سے متعلق آگاہ کردیا۔اس سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹینڈر کیلیے 15 اکتوبر 2023 کی تاریخ رکھی گئی تھی جس کے بعد توسیع کرتے ہوئے مارچ 2024، پھر 15 مئی اور اسکے بعد 15 جولائی مقرر کی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں :گھر کے باہر صفائی مہنگی پڑ گئی، ایک لاکھ روپے جرمانہ

یہ بھی پڑھیں