Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

چمڑے کی صنعت کے فروغ کیلئے پاکستان نےچین کیساتھ معاہدہ طے کر لیا

پاکستانی اور چینی کاروباری فرمز نے پاکستان میں چمڑے کی صنعت کے فروغ کے لئے مشترکہ منصوبے کے قیام کے لئے معاہدہ طے کر لیا ہے۔

معاہدہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث تکمیل کو پہنچا ہے۔چمڑے کی صنعت جوکہ ٹیکسٹائل کے بعد دوسری بڑی صنعت سمجھی جاتی تھی، کچھ دہائیوں سے بتدریج تنزلی کا شکار ہے۔

صنعت کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے جس میں چمڑے کی صنعت کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

عالمی منڈی میں چین چمڑے کی برآمد میں سرفہرست ہے جو سالانہ 4ارب مربع فٹ چمڑا تیار کرتا ہے۔ پاکستان میں بنائے گئے چمڑے کی مصنوعات کی عالمی منڈی میں کافی مانگ ہے جن میں ہینڈبیگ، پرس، سوٹ کیس اور بیلٹ وغیرہ شامل ہیں لیکن ان کی تصنیع پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

چین کے ساتھ اشتراک کے باعث پاکستان کی چمڑے کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا اور پاکستانی چمڑے کی مصنوعات کو نمائش کا موقع فراہم ہوگا۔

چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے باعث نئے کاروبار کے قیام اور پہلے سے چلتے ہوئے کاروبار میں بڑھوتری کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

  47 فیصد پاکستانی خواتین کو گھریلو تشدد کا سامنا ، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی تشویشناک رپورٹ جاری

یہ بھی پڑھیں