Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

ایک اور جج کی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت

جسٹس (ر)مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرنے والے ججز کی تعداد 2ہو گئی۔

جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہاکہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے معذت کی ہے،ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے، ان کاکہناتھا کہ ایڈہاک جج کے معاملےپر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے۔

جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں،سپریم کورٹ میں مقدمات کا بیک لاگ نمٹانے کیلئے ایڈہاک ججز کی تعیناتی ضروری ہے،ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ۔

جمشید دستی اور انکے بھتیجے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیں