Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

جمشید دستی اور انکے بھتیجے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور ان کے بھتیجے کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پولیس سنیپ چیکنگ کے لئے ظفر کالونی گئی تھی، جمشید دستی، ان کے بھتیجے اور ساتھیوں نے پولیس کو روکا تھا، جمشید دستی نے کہا کہ میرے گھر کے باہر بغیر اجازت گشت کرنے کی جرات کیسے ہوئی۔

مقدمے کے متن کے مطابق جمشید دستی نے سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، جمشید دستی اور ان کے 12 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس اور موبائل پر فائرنگ کے بعد جمشید دستی اور ساتھی فرار ہو گئے۔

مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ممبران نے ذاتی طور پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا

یہ بھی پڑھیں