190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نےریکارڈ ڈبیان میں کہا کہ 190ملین پاؤنڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا،شہزاداکبر اپنا دستخط شدہ ایک نوٹ میرے پاس لے کرآئے،شہزاداکبر نے کہاکہ بانی نے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہیں،وزیراعظم سے اس کی تصدیق کے بعد فائل کابینہ سیکرٹری کو بھیج دی تھی۔نوٹ خفیہ معاہدے پر دستخط کا معاملہ کابینہ میں لانے کیلئے وزیراعظم کی منظوری لینے کا تھا،اعظم خان نے کہاکہ میں وفاقی کابینہ میں ہونے والی اس معاملے پر بحث سے آگاہ نہیں،میں نے اس معاملے پر کابینہ میں شرکت نہیں کی تھی،کابینہ سیکرٹری سے جب معاملے پر بات ہوئی وہ میرے دفتر میں موجود تھے۔
جمشید دستی اور انکے بھتیجے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج





