Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج19جولائی بروز جمعہ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمر طوب رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آ باد، پنجاب، جنوب مشرقی/با لائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ صبح/ رات میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم لسبیلہ، خضدار، آوران، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد اورقلات میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش کا بھی امکان۔

پنجاب

مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور راجن پور میں چند مقامات پرآندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات کے دوران سکھر، شکار پور، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران دادو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی میں ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخواہ

دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، کرک، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
.

یہ بھی پڑھیں