Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

وفاقی وزیرِ داخلہ کاسری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی رہائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے دونوں جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کاشکریہ ادا کیا۔ملاقات کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ورلڈ بینک کا تعمیراتی منصوبہ ، 60 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ، تحقیقات مکمل ،دیکھیں

یہ بھی پڑھیں