Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاکر بہت بڑی غلطی کی،ن لیگی رہنما

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاکر بہت بڑی غلطی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے ایک رائے موجود ہے اور ہم سادہ اکثریت والی حکومت نہیں ہیں، اس سلسلے میں تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد اعلان ہوگا۔ڈاکٹر طارق فضل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے کسی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی بات نہ کسی نے کی اور نہ ہی کسی کو اس بارے میں سوچنا چاہیے، وہ ہمارا آئینی ادارہ ہے اور سب سے بڑی عدالت ہے، اس کا حکم سر آنکھوں پر، حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

ونڈوز کمپیوٹرز میں تکنیکی خامی ،دنیا کے متعدد ممالک میں متعلقہ نظام شدید متاثر

یہ بھی پڑھیں