Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ونڈوز کمپیوٹرز میں تکنیکی خامی ،دنیا کے متعدد ممالک میں متعلقہ نظام شدید متاثر

دنیا کے متعدد ممالک میں بینکوں، فضائی کمپنیوں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ٹیلی ویژن (ٹی وی) اور ریڈیو نشریات اور سپر مارکیٹس کے سسٹمز مائیکرو سافٹ کے ونڈوز ورک اسٹیشنز میں ہونے والی ایک خامی کے نتیجے میں آف لائن ہوگئے۔سائبر سکیورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کے مطابق امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، بھارت اور دیگر متعدد ممالک میں ونڈوز ورک اسٹیشنز پر اسکرین آف ڈیتھ ایرر کی وجہ سے آف لائن ہوگئے۔

برطانیہ میں اسکائی نیوز چینل 19 جولائی کی صبح آف ائیر ہوگیا جبکہ آسٹریلیا کے میلبرن ائیرپورٹ کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا گیا کہ عالمی ٹیکنالوجی مسئلے کے باعث کچھ فضائی کمپنیوں کا چیک ان کا طریقہ کار متاثر ہوا ہے تو مسافروں کو چیک ان کرنے میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔برطانیہ کی ایک ٹرین کمپنی کی جانب سے سے بھی آئی ٹی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے مسافروں کو ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے کا انتباہ دیا گیا۔امریکا، آسٹریلیا اور کئی ممالک میں مائیکرو سافٹ کے سسٹم میں آنے والی اس خامی کے باعث پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

کراؤڈ اسٹرائیک کے مطابق دنیا کے متعدد حصوں میں بلیو اسکرین آف ڈیتھ ایرر کا سامنا صارفین کو ہوا ہے اور اس کی وجہ ابھی واضح نہیں۔مگر بظاہر یہ مسئلہ کراؤڈ اسٹرئیک کی ہی ایک اپ ڈیٹ کے نتیجے میں ہوا ہے جس کے باعث ونڈوز کمپیوٹرز پر بلیو اسکرن آف ڈیتھ ایرر نظر آ رہا ہے اور وہ ری بوٹ بھی نہیں ہو رہے۔کراؤڈ اسٹرئیک کے ماہرین کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا مگر اس کے سروس اسٹیٹس پیج پر کہا جا رہا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں