Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

آٹا ملوں اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات ناکام ،ایک مرتبہ بھر سےہڑتال کی دھمکی دیدی گئی

ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر فلار ملز اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے جس پر آٹا ملز نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر گزشتہ ہفتے پاکستان بھر کی آٹا ملوں نے ہڑتال کر رکھی تھی جس پر حکومت نے مذاکرات کا اعلان کیا تھا اور ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس معاملے پر حکومتی کمیٹی اور فلارز ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے اور ڈیڈ لاک برقرار رہنے پر ایک بار پھر پاکستان بھر کی آٹا ملوں نے ہڑتال پر جانے اور ملیں بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا تو 23 جولائی سے دوبارہ آٹا ملیں بند کر دیں گے۔

بجلی عوام کو یوں ہی جھٹکے دیتی رہے گی، حکومت کچھ نہیں کر پائے گی ،ن لیگی رہنما وسینیٹر بھی بول اٹھے

یہ بھی پڑھیں