Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

اب گھر سے نکلنے کی بھی ضرورت نہیں ،مریم نواز نے خواتین کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کی بڑی مشکل آسان کردی ، اب ایک کال یا ایپ کے ذریعے اشیا فری ڈیلوری کیساتھ گھر پر پہنچیں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ماڈل بازاروں کی سولرایزیشن اور اشیاء خوردونوش کی فری ہوم ڈلیوری سروسز فراہم کرنے کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ماڈل بازار نے ہوم ڈیلوری سروس شروع کی ہے ، خواتین ماڈٖل بازار سے کم قیمت پر ہوم ڈیلوی سروس سے مستفید ہوسکتی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کی ایک کال یا ایپ کے ذریعے اشیافری ڈیلوری کیساتھ گھر پر پہنچیں گی اور کچن کا سامان رعایتی قیمتوں پر اب ہوم ڈیلیوری ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ لائیو اسکرین پر آٹا ،دالیں ،چکن اوردیگر اشیا کی قیمتوں کو مانیٹرکرتی ہوں، جیسے ہی کسی چیز کا ریٹ بڑھتا ہے میں پوچھتی ہوں ،جب ن لیگ کی حکومت آتی ہے توکھانےپینے کی اشیا کی قیمتیں کم ہوتی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا سارا دن آلو پیاز کے نرخ کم کرنے میں نکل جاتا ہے اور ایک شخص کہتا تھا آلو پیاز کے ریٹ معلوم کرنے نہیں آیا۔

عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، ہائیڈرنٹ سے پانی نجی فیکٹریوں کو بیچنےکا انکشاف

یہ بھی پڑھیں