Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

جوڈیشل کمیشن کااجلاس: طارق مسعود اور مظہر عالم کی سپریم کورٹ میں بطورایڈہاک جج تقرری کی منظوری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا۔ جوڈیشل کمیشن نے ریٹائرڈ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی سفارش کی۔ جسٹس منیب اختر نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج تقرری پر اختلاف کیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کے نام کی منظوری 8:1 تھی۔ تناسب میں دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر کی جانب سے دونوں ایڈہاک ججوں کے نام کی مخالفت کی گئی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کےنام کی مخالفت کی۔دونوں جج صاحبان نے مؤقف اپنایا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس باقر اور جسٹس مشیر کی طرح انکار کر چکےہیں۔تاہم چیف جسٹس نے جسٹس مظہر عالم کی تعیناتی کی بھی سفارش کردی۔

قبل ازیںسپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیش کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری پر غور کیاگیا۔

ایڈہاک ججز کے لیے سپریم کورٹ کے 4 ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے جن میں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود کے نام شامل ہیں۔

چاروں ریٹائرڈ ججز کے نام چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تجویز کئے گئے ہیں۔

جسٹس مشیرعالم نے صحت کے مسائل اورجسٹس ریٹائرڈمقبول باقر نے ذاتی وجوہات کی بنا پرایڈہاک جج کی ذمہ داری لینے سے انکارکیا ہے۔ تاہم اب اجلاس شروع ہونے سے تھوڑی دیر قبل جسٹس ریٹائرڈ مظہرعالم میاں خیل نے میں معذرت کرلی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ سردارطارق مسعود تعیناتی پر رضامندی ظاہر کرچکے ہیں۔
مزیدپڑھیں :جوڈیشل کمیشن کااجلاس: طارق مسعود اور مظہر عالم کی سپریم کورٹ میں بطورایڈہاک جج تقرری کی منظوری

یہ بھی پڑھیں