موسم کی صورتحال
خیبر پختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشرقی /جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز بارش بھی متو قع۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
بلوچستان
لسبیلہ ، خضدار، آوران ، ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، سبی ، لورالائی، نصیر آباد ،جھل مگسی، جعفر آباد ، کوئٹہ ، زیارت ،قلات ، خضدار، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش کا بھی امکان ۔
پنجاب
مری، گلیات، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ،جہلم، منڈی بہاؤالدین ، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال ، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا،لیہ، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ اورکوٹ ادو میں چند مقامات پرآندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران جنوبی اضلاع میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
سندھ
کھر ، کشمور ، خیر پور ، لاڑکانہ ، دادو ،بدین ،ٹھٹھہ، سجاول ، کراچی ، جیکب آباد ، شکار پور، شہید بینظیر آباد،حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی، میرپور خاص اورسانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ۔
خیبر پختونخواہ
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم،کرک، وزیرستان، بنوں،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔
کشمیر
کشمیرمیں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔


