Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججوں کی تقرری کو مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججوں کی تقرری کو مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ وقت دیکھا جائے تو تاثر ملتا ہے کہ حال ہی میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے 8 اور 5 ججوں کے فیصلے کے فوری بعد ایڈہاک ججز کی تقرری کی تجویز سامنے آئی۔خط کے متن کے مطابق ایک پارٹی کے خلاف سپریم کورٹ کی رائے مساوی کرنے کے اقدام کا تاثر نہیں ملنا چاہیے، عوام ایک آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کے حتمی اسٹیک ہولڈر ہیں۔

الیکشن کمیشن کاسپریم کورٹ فیصلے سے اتفاق کا اعلان ،پریس ریلیز میں واضح تردید ،چکر کیا؟جانیں 

یہ بھی پڑھیں