Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

اسپیکرکا قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگاتے ہوئے ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان زیریں کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کردیے۔

ایاز صادق نے واضح کیا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق ادائیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے لیے بھی نئی گاڑی لینے سے انکار کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول بھی انتہائی محدود کردیا جو صرف 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔
مزیدپڑھیں :تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت ، منطقی انجام تک پہنچائیں گے،عطا اللہ تارڑ

یہ بھی پڑھیں