لاہور( آئی این پی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے 36 ماڈل بازاروں نے فری ہوم ڈلیوری سروس کا شاندار آغاز کیا ہے، جس پر پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی روایت قائم کردی ہے، پہلی بار عوام کو ان کا حق دہلیز پر دیا جارہا ہے، رمضان المبارک کے دوران رمضان ریلیف پیکج مستحق گھرانوں کو دہلیز پر پہنچایا گیا ـاب فری ہوم ڈلیوری سروس کے ذریعے معیاری اشیاء رعایتی نرخوں پر لوگوں کی دہلیز پر دی جارہی ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ ماڈل بازار لوگوں کو ریلیف اور روزگار کی فراہمی کا ذریعہ ہیں اس لئے پنجاب کے ہر شہر میں ماڈل بازار بنائیں گے، جن 17 اضلاع میں ماڈل بازار نہیں ہیں وہاں ان بازاروں کے قیام کے لئے زمین کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ماڈل بازاروں کی سولر انرجی پرمنتقلی کے کام کا آغاز بھی کردیا ہے. صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کیلئے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ـترقی اور خدمت کی نئی مثالیں قائم کریں گےـ
مزیدپڑھیں :ملک میں مایوسی، انتشار اور تشدد کا زہر پھیلایا جا رہا ہے’ سعد رفیق

