اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی بھی منظوری لی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں کئی وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا گیا
کچھ روز قبل پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا تھا کہ تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور بنوں ، جرمنی کے واقعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا


