پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت سنجیدہ ہوئی توسیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق معاملہ کابینہ میں لائے گی ،تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےنجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق معاملہ کابینہ میں لائے گی۔سیاست ہر جماعت کو کرنے کا اختیار ہے۔سیاست میں ہر چیز جائز ہے تو ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کے باہر پر امن احتجاج کی کال دی تھی تو لوگ اندر کیسے تھے ؟ پر امن احتجاج تھا تو کراچی میں بیس اور ایمبولینس کیسے جلیں ؟ ۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی صوبے میں گورنر راج کو سپورٹ نہیں کرے گی ،ابھی مفروضوں پر بات ہو رہی ہے ، ہر چیز کا پروسیجر ہوتا ہے، سیاست اور دہشتگردی میں بہت بڑا فرق ہےوفاقی حکومت سنجیدہ ہوئی تو معاملہ کابینہ میں لائے گی۔
کسی دور میں کراچی میں ایک کال آتی تھی کہ پر امن ہڑتال ہو گی، اس پر امن ہڑتال میں کراچی میں 30، 30 لوگ مرتے تھے ، شہر بند ہوتا تھا،اگر یہ پر امن ہڑتال ہے تو پر تشدد کیا ہو گی ، توبہ کریں اس دن سے، سانحہ اے پی ایس ہوا تھا تو اس وقت بھی صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت کی ، شرجیل انعام میمنبنوں جیل کا جب واقعہ ہوا تھا تو کے پی میں اس وقت بھی پی ٹی آئی کی حکومت تھی، شرجیل انعام میمنامن و امان کا قیام حکومت کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی حکومت کی ناکامی ہے، عمر ایوب

