Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

رؤف حسن سمیت گرفتار پی ٹی آئی کارکنان جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیاگیا۔ رؤف حسن و دیگر ورکرز کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا تھا۔اس سے قبل شبلی فراز نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رہنما رؤف حسن دونوں کو گرفتار کرلیا لیکن پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ کس کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے اجلاس خود بلا لیا، سڑک پر اجلاس ہوا

یہ بھی پڑھیں