Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج 24جولائی بروزبدھ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

مشرقی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہےگا۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔ تاہم ژوب ، موسیٰ خیل، سبی، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی، زیارت، کوئٹہ اور خضدار میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

پنجاب

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب،بھکر، میانوالی، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال،پاکپتن، وہاڑی،خانیوال، ملتان،قصور،اوکاڑہ ، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، حافظ آباد، فیصل آباد اور سرگودھا میں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات میں عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص ، مٹھی ، سانگھڑ، کراچی، ٹھٹھہ اوربدین میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخواہ

دیر،چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور ، خیبر، پشاور،کرم ،کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ما نسہرہ، مالاکنڈ، دیر، مہمند، خیبر، اورکزئی، باجوڑ،بونیر اورکرم میں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

یہ بھی پڑھیں