اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتِ صحت کو ختم کرنے سے متعلق مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی سربراہی میں ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی نے وزارتِ صحت کوگولڈن ہینڈ شیک دینے کی تجویز دی ہے، گولڈن ہینڈ شیک فارمولے پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی وزارتِ صحت ملازمین کو دوسری وزارتوں میں ضم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ رواں ماہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کہ وفاقی وزرات صحت ختم کرنے، ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں :تربت میں شدیدزلزلہ ،عوام میں خوف وہراس

