تربت(ویب ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا شدت 4.2 اور گہرائی 35کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز تربت سے 24کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
تربت میں زلزلے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں :بٹ کوائن کی قیمت میں بھاری اچھال، کرپٹو کرنسی کی دنیا میں زلزلہ

