موسم کی صورتحال
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہنے کا امکان۔ تاہم وسطی/جنوبی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ، جنوب مشرقی سندھ ،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب اور کشمیر میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکے علاوہ رات کے اوقات میں بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا ۔ تاہم ژوب ، موسیٰ خیل ، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی ،سبی اورخضدار میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس رہے گا ۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور،اوکاڑہ ،شیخوپورہ ،ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،نورپورتھل ،بھکر ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنےکا امکان ۔تاہم تھر پارکر، سانگھڑ، میر پور خاص، عمر کوٹ،لاڑکانہ، دادو اور جامشورو میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ
: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا ۔ تاہم دیر،چترال، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر،کرم ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اوروزیرستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔
کشمیر
کشمیر میں شام/رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔


