Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

خسارہ 2 ارب سے تجاوز کرگیا،بجلی بلوں میں ٹی وی کے بعد ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کیلئے بھی فیس رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔ریڈیو پاکستان نے موٹرویز خارجی پوائنٹس پر ریڈیو فیس کی تجویز دی ہے، موٹرویز ایگزٹ پوائنٹس پر فی گاڑی 5 روپے ریڈیو فیس کی تجویز دی گئی ۔

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان احمد سعید نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دی کہ ریڈیو پاکستان کا خسارہ 2 ارب سے بڑھ گیا ، حکومتِ پاکستان کو موٹرویز پر ریڈیو فیس رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے ریڈیو پاکستان کے 6 کروڑ روپے دبا لیے، ایف آئی اے نے پینشن اسکینڈل میں 6 کروڑ کی ریکوری کی، ریکوری کے 6 کروڑ روپے ریڈیو پاکستان کو نہیں دیے گئے۔قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ریڈیو کی تجاویز کو سراہا ہے۔

لڑائی کے لیے تیار ہوں، ایلون مسک کاایک مرتبہ پھر مارک زکربرگ کو لڑنے کا چیلنج

یہ بھی پڑھیں